برآمدات کی نمو 27 فیصد سے کم ہو کر 5.8 فیصد رہ گئی ، عمران خان کا دعویٰ

برآمدات کی نمو 27 فیصد سے کم ہو کر 5.8 فیصد رہ گئی ، عمران خان کا دعویٰ
 برآمدات کی نمو 27 فیصد سے کم ہو کر 5.8 فیصد رہ گئی ، عمران خان کا دعویٰ
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے برآمدات کی نمو 27 فیصد سے کم ہو کر 5.8 فیصد رہ گئی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا "قوم امپورٹڈحکومت ،جسےتبدیلئی حکومت کی امریکی سازش کےذریعےاس وقت مسلط کیاگیاجب میری حکومت معیشت مستحکم کرچکی تھی، کی معاشی قیمت کےبوجھ تلے کچلی جارہی ہے۔برآمدات،جو ن لیگ کےپچھلےدورِحکومت میں 25 ارب ڈالر پر کھڑی تھیں پہلی مرتبہ30ارب ڈالر کی سطح عبور کرتےہوئےرواں برس 31.76ارب ڈالر ہو گئیں،  تبدیلئی سرکار کی سازش کے بعد تیز ترین گراوٹ کے باوجود ایسا ممکن ہوا۔"

انہوں نے کہا "جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک تحریک انصاف کے دور میں برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔ بدمعاشوں کے ٹولے کے زیرِ سایہ جون میں برآمدات کی نمو سست روی کا شکار ہوتے ہوئے 5.8 فیصد رہ گئی۔ "

مزید :

قومی -