پنجاب میں 100 یونٹ فری بجلی کےاعلان پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

پنجاب میں 100 یونٹ فری بجلی کےاعلان پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب ...
پنجاب میں 100 یونٹ فری بجلی کےاعلان پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیج دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق پنجاب میں 100 یونٹ فری بجلی کے سبسڈی ریلیف پیکج پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیجا ہے۔

اعلامیےکے مطابق ضمنی انتخابات سے قبل سبسڈی ریلیف پیکج کے اعلان پر حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو7 جولائی کو طلب کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پنجاب کے20 حلقوں میں انتخابات کےشیڈول کا اعلان 25 مئی کو کیا گیا تھا، منتخب نمائندہ یا سرکاری اور حکومتی عہدیدار  الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا، نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب کے " روشن گھرانہ پروگرام " کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج پردیا ہے۔

مزید :

قومی -