عمران ریاض کی گرفتاری کے وقت 15 ایس ایچ اوز کی موجودگی کا دعویٰ

عمران ریاض کی گرفتاری کے وقت 15 ایس ایچ اوز کی موجودگی کا دعویٰ
عمران ریاض کی گرفتاری کے وقت 15 ایس ایچ اوز کی موجودگی کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن عمران ریاض خان کو   گرفتار کرلیا گیا ہے، ان کی گرفتاری کے وقت موقع پر 15 ایس ایچ اوز موجود ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران ریاض کو اٹک پولیس نے  ٹول پلازہ سے گرفتار کیا، اس موقع پر رینجرز بھی موجود تھی۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران ریاض کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری آئی تھی جن میں 15 ایس ایچ اوز بھی شامل تھے۔

عمران ریاض نے گرفتاری سے پہلے گاڑی میں ہی ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے اسلحہ لائسنس وغیرہ لے لیے گئے، مقدمات درج کیے گئے اور اب گرفتاری باقی رہ گئی تھی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -