عمران ریاض کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، آگے کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ وکیل کا مؤقف آگیا

عمران ریاض کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، آگے کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ وکیل کا ...
عمران ریاض کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، آگے کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ وکیل کا مؤقف آگیا
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح حکم ہے کہ عمران ریاض کو گرفتارنہیں کیا جاسکتا۔

نجی ٹی وی" اے آر وائی نیوز "سے گفتگو کرتے ہوئے میاں علی اشفاق نے کہا کہ جس وقت عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا اس وقت ان کے ساتھ پشاور کے صحافی بھی موجود تھے، وہ اپنے موکل کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران ریاض کے خلاف 30 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں ، ان تمام مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت دی تھی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا واضح حکم ہےعمران ریاض کو گرفتارنہیں کیا جاسکتا، ان  کی گرفتاری پر توہین عدالت کی کارروائی کریں گے یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔ میاں علی اشفاق کے مطابق عمران ریاض کے خلاف اٹک میں غداری کا مقدمہ درج ہے اور اسی مقدمے میں انہیں اٹک پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -