سٹرٹیجک معاہدے پر دستخط کیلئے یورپی یو نین کی سیکر یٹر ی چیف کل پاکستا ن آیئں گی

سٹرٹیجک معاہدے پر دستخط کیلئے یورپی یو نین کی سیکر یٹر ی چیف کل پاکستا ن آیئں ...
سٹرٹیجک معاہدے پر دستخط کیلئے یورپی یو نین کی سیکر یٹر ی چیف کل پاکستا ن آیئں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی خارجہ اور سیکیورٹی امور کی چیف کیتھرین ایشٹن منگل کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں وہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے ساتھ سٹریٹیجک پارٹنر شپ کے پا نچ سالہ معاہدے پر دستخط کریں گی۔ کیتھرین ایشٹن وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،چیف آف جنرل سٹاف وحید اشرف سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔اس دورے کے حوالے سے کیتھرین کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام میں یورپی یونین کے تعاون کو ظاہر کرتا ہے۔ترجمان یورپی یونین اور وزیر خارجہ پا نچ جون کو مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گی