پاکستان کاحتف 7بابر میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کاحتف 7بابر میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان کاحتف 7بابر میزائل کا کامیاب تجربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل حتف 7بابرکا کامیاب تجربہ کیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حتف 7کروزمیزائل ہر قسم کا وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے اور 700کلومیٹر تک مارکرسکتاہے۔میزائل سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہونے کی وجہ سے ریڈار پر بھی دکھائی نہیں دیتا۔تجربے کے موقع پرموجود چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کاکہناتھاکہ میزائل کے کامیاب تجربے سے ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا ۔کامیاب تجربے پر صد ر اور وزیراعظم نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔