چوٹی بالا میں حفاظتی تدابیر نہ اپنانے پر 33مزدور جاں بحق
چوٹی بالا(ماینٹرنگ ڈیسک) چوٹی بالامیں پتھروں کی کٹائی کے کام میں 33مزدور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔یہ انکشاف مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی جعفرخان لغاری نے وزیراعلیٰ کو ایک خط میں کیا جو انہوں نے 16مئی کو لکھا تھاجس پر وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت، محنت اور ماحولیات پرمشتمل تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تحقیق کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کریں گے۔