سورج نے چھو ڑاتو آندھی نے آلیا،5بچوں سمیت 11افراد ہلاک ،100زخمی

سورج نے چھو ڑاتو آندھی نے آلیا،5بچوں سمیت 11افراد ہلاک ،100زخمی
سورج نے چھو ڑاتو آندھی نے آلیا،5بچوں سمیت 11افراد ہلاک ،100زخمی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور اور پشاور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں آندھی کی وجہ سے 11 افراد جاں بحق اور 100 سے زا ئد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔منوں آباد فیکٹری کی دیوارگرنے سے 4خواتین ہلاک اور 35افرادزخمی ہو گئے ہیں ۔مرید کے میں آندھی کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پشاور اور اس کے گرد و نواح میں بھی دوپہر کو تیز آندھی آئی۔ 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی آندھی کے باعث کئی علاقوں میں دیواریں، درخت اور سائن بورڈز گر گئے جس سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ30 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ آندھی اور ہلکے بادلوں کی وجہ سے پشاور کا درجہ حرارت کم ہو گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تیز آندھی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ آندھی کے بعد بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ٹانک، میانوالی اور صوبے کے دیگر کئی علاقوں میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ لاہور میں صبح کے وقت شدید گرمی رہی تاہم دوپہر کے وقت آندھی اور بادلوں کے باعث موسم کی شدت میں کمی آگئی۔ شیخوپورہ اور مظفر گڑھ کے علاقے چوک سرور شہید میں تیز آندھی کے بعد بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

مزید : سیاست /اہم خبریں


loading...