طالبان امریکہ پر ایٹمی حملہ کرناچاہتے ہیں:امریکی کتاب میں دعویٰ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی مصنف کی کتاب میں مبینہ طورپرطالبان کے ایٹمی ہتھیارحاصل کرنیکادعویٰ کیا گیا ہے ۔امریکی مصنف کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان کی گفتگوسے اندازہ ہواکہ وہ امریکہ میں ایٹمی حملہ کرناچاہتے ہیں اور صدراوباماکو2009میں ان خدشات سے آگاہ کیاگیاتھا۔انکا کہنا تھا کہ سی آئی اے امریکہ پرایٹمی حملے کے خطرے کی تصدیق کرنے سے قاصرتھی اور سی آئی اے میں کوئی اس خطرےکی تصدیق کرنیکی پوزیشن میں نہ تھا۔