سی این جی سٹیشن بند ہڑتا ل غیر معینہ ہے:غیا ث پراچہ

سی این جی سٹیشن بند ہڑتا ل غیر معینہ ہے:غیا ث پراچہ
سی این جی سٹیشن بند ہڑتا ل غیر معینہ ہے:غیا ث پراچہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے آج رات سے ملک بھر میں سی این جی سٹیشنز غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیاہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے پر یس کا نفر نس میں کہا کہ حکومت نے سی این جی ایسوسی ایشن کے مطالبات نہیں ماننے اور سی این جی پر گیس ڈویلپمنٹ سرچارج واپس نہیں لیا اس لئے آج رات بارہ بجے سے ملک بھر کے 3 ہزار 300 سی این جی اسٹیشنز بند کئے جا رہے ہیں۔ غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر مطالبات تسلیم نہ کئےتواگلے مرحلے میں پٹرول پمپس بھی بند کر دیئے جائیں گے۔ غیاث پراچہ نے کہا کہ سی این جی سیکٹر پر گیس ڈویلپمنٹ سرچارج د±گنا کیا جارہا ہے۔ وزیر پٹرولیم چند پارٹیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے سی این جی سیکٹر کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید :

بزنس -