دہری شہریت کا "ابہام"ختم کرنے کیلئے آئیں میں ترمیم کا فیصلہ

دہری شہریت کا "ابہام"ختم کرنے کیلئے آئیں میں ترمیم کا فیصلہ
دہری شہریت کا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے دہری شہریت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں دوہری شہریت کے مسئلے پر پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جس میں وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماوں کو ہدایت کی کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے یکساں پالیسی تشکیل دیں۔.انہوں نے کہا کہ انتخابات سے چند ماہ قبل اس معاملے کو اٹھانا معنی خیز ہے ۔اجلاس کے بعد میڈیام سے گفتگو کر تے ہو ئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ تقریر کے دوران قا ئدحز ب اختلا ف چو ہدری نثا ر علی خا ن کا رویہ غیر جمہوری اور غیر آ ئینی تھا اورسول سو سا ئٹی اور میڈیا نے مسلم لیگ(ن) کا غیر پارلیما نی رویے کو پسند نہیں کیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی اور(ق) لیگ پنجا ب بجٹ اجلا س میں خلل نہیں ڈا لیں گی