اسمبلی میں بھی بولنے کا موقع مل گیا۔۔۔ جہاز چل رہا ہے نہ ٹرین، باتیں کرنے والے خود طالع آزماﺅں کی پیدائش ہیں: شیخ رشید

اسمبلی میں بھی بولنے کا موقع مل گیا۔۔۔ جہاز چل رہا ہے نہ ٹرین، باتیں کرنے ...
اسمبلی میں بھی بولنے کا موقع مل گیا۔۔۔ جہاز چل رہا ہے نہ ٹرین، باتیں کرنے والے خود طالع آزماﺅں کی پیدائش ہیں: شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ووٹ دینے والوں نے گیلانی اور زرداری کی بھی حمایت کی تھی، ہر آدمی طالع آزماﺅں کے خلاف باتیں کر رہا ہے، وہ خود طالع آزماﺅں کی پیدائش ہیں، طالبان حقیقت ہیں، مذاکرات کرنے میں کوئی برائی نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر آج مجھے نہ بولنے دیا گیا تو اس ایوان میں پھر کوئی نہیں بول سکے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اتنے ووٹ ملے ہیں کہ اسے کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں، یہاں کوئی کسی کے ساتھ نہیں، مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے و الے جھوٹ بول رہے ہیں، میں بھی کسی کے ساتھ نہیں صرف سچ کا ساتھ دوں گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کسی کے رشتے دار نہیں، پاکستان کے مسائل سے سب کو سبق سیکھنا چاہئے، ہمارا نہ جہاز چل رہا ہے، نہ ٹرین اور نہ ہی پاکستان سٹیل چل رہی ہے، پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں جتنا قرضہ لیا گیا 66 سال میں نہیں لیا گیا۔ ٹیم کے لوگ بدلنے سے کام نہیں بدلتے، بیس لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں، ملکی معیشت بہتر ہو گی تو مسائل حل ہو سکیں گے، معیشت ٹھیک ہو گی تو خارجہ پالیسی ٹھیک ہو گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ کاشغر سے خنجراب تک ٹرین چلانے کے بجائے اپنے ملک کی ٹرین کو ہی چلا دیا جائے تو بہتر ہو گا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -