لندن میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگا دی

لندن میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگا دی
 لندن میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگا دی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی لندن کے علاقے بیرنٹ میں آج صبح نامعلوم افراد نے اسلامک سنٹر اورمسجد میں آگ لگا دی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پینتیس فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ مسجد کے صدر عبدل علی نے آگ لگانے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی فوجی کے قتل کے بعد مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -