مجرموں کو ’ مزاحمت‘ کا حق مل گیا

مجرموں کو ’ مزاحمت‘ کا حق مل گیا
 مجرموں کو ’ مزاحمت‘ کا حق مل گیا

  

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ میں جرائم سے متعلق متاثرین کو قانونی کاروائی روکنے کے لئے فیصلے کو چیلنج کرنے کا حق دیا جارہا ہے۔ اب متاثرین اس کیس کے فیصلے پر بھی نظرثانی کا کہ سکیں گے جسے کراﺅن پراسیکیوشن سروس کی جانب سے پیروی نہ کرنے کا کہا جاتا تھا۔عوامی استغاثہ کے ڈائریکٹر کیر سٹارمر نے کہا ہے کہ ماضی میں جرائم سے متعلق دوہرا معیار تھا۔اب اس اقدام سے سال بھر میں تقریبا ایک لاکھ مقدمات سے تعلق رکھنے والے متاثرین کو فائدہ ہو گا لیکن پولیس کی جانب سے درج نہ کئے جانے مقدمات اس میں شامل نہیں ہو ں گے۔ سٹارمر نے کہا کہ یہ اقدام یقینا متاثرین سے متعلق قانون میں مزید بہتری کا سبب بنے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -