نوازشریف کو امریکہ اور بھارت کی مبارکباد،مل کر کام کرنے کی توقع کا اظہار

نوازشریف کو امریکہ اور بھارت کی مبارکباد،مل کر کام کرنے کی توقع کا اظہار
نوازشریف کو امریکہ اور بھارت کی مبارکباد،مل کر کام کرنے کی توقع کا اظہار

  

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک )امریکہ نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالنے پر نواز شریف اوران کی پارٹی کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ایک جمہوری حکومت سے دوسری حکومت اقتدار کی منتقلی تاریخی عمل ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے مبارکبا د کے پیغام میںکہاگیا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت نے مدت مکمل کی اور آزادانہ انتخابات ہو ئے جو خوش آئند ہے۔ نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پر امیدہیں۔امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بھی نواز شریف کو وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

مزید :

قومی -