مشرف ماروی میمن پر’ لٹو ‘ تھا اور انہیں سیکرٹ فنڈسے بھی پیسے دیتا تھا: شیخ رشید کا دعویٰ

مشرف ماروی میمن پر’ لٹو ‘ تھا اور انہیں سیکرٹ فنڈسے بھی پیسے دیتا تھا: شیخ ...
مشرف ماروی میمن پر’ لٹو ‘ تھا اور انہیں سیکرٹ فنڈسے بھی پیسے دیتا تھا: شیخ رشید کا دعویٰ

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اپنے دور حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن پر اتنے زیادہ لٹو تھے کہ انہیں بلاوجہ فنڈز دیتے رہتے تھے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے ایک بار مجھ سے ماروی میمن کو فنڈز جاری کرنے کیلئے کہا ۔ میں نے پرویز الہٰی کو کہا کہ ماروی میمن نے اسلام آباد سے جعلی کاغذات دیے ہیں جبکہ اس کا ڈومیسائل تو سندھ کا ہے لیکن پرویز مشرف تو ماروی میمن پر اتنا لٹو تھا کہ وہ کہتا تھا کہ اس کوخفیہ فنڈ سے بھی پیسے دے دو۔ ہم نے کہا کہ ہم نیب کے ہتھے چڑھ جائیں گے ، انہوں نے مجھے لکھا کہ سب سے بڑی اتھارٹی فنڈز جاری کرانا چاہتی ہے جس کے جواب میں میں نے لکھا کہ سب سے بڑی اتھارٹی کا نام لکھا جائے جس کے بعد میں فنڈز جاری کردوں گا۔

مزید : لاہور