پاک بھارت میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ملکوں کے شائقین کی بہت بڑی تعداد سٹیڈیم میں آئی ہوئی تھی

پاک بھارت میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ملکوں کے شائقین کی بہت بڑی تعداد سٹیڈیم ...

برمنگھم(افضل افتخار)پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لئے دونوں ملکوں کے شائقین کی بہت بڑی تعداد سٹیڈیم میں آئی ہوئی تھی جنھوں نے اپنے اپنے ملک کے پرچم ہاتھوں میں پکڑ ے ہوئے تھے ۔بھارت اور پاکستان کے شائقین نے اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے بازی کی۔تماشائیوں نے اپنے چہرے پر اپنے ملک کے پرچم کے نشان بنائے ہوئے تھے ۔چاچا کرکٹ بھی پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے سٹیڈیم پہنچے ہوئے تھے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی