پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کی سکیورٹی بڑھادی گئی

پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کی سکیورٹی بڑھادی گئی

برمنگھم(افضل افتخار)لندن دہشت گردی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے میچ کی

سکیورٹی بڑھا دی۔برمنگھم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا سنسنی خیز میچ کھیلا گیا تاہم لندن میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاک بھارت ٹاکرے کی سیکیورٹی کے معمول سے ہٹ کر اقدامات کئے گئے ۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز کو ہر وقت الرٹ رہنے کے خصوصی احکامات جاری کئے گئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر مبنی خصوصی دستے نے دونوں ٹیموں کو ہوٹل سے گراؤنڈ تک لانے کے فرائض انجام دیئے جب کہ شائقین کی سیکیورٹی کے لئے ایجبسٹن گراؤنڈ کے مختلف مقامات پر چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہ جہاں سے جامع تلاشی کے بعد شائقین کو گراؤنڈ کے اندرونی حصے تک رسائی دی گئی لندن میں گزشتہ شب دہشت گردی کے دو واقعات میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے جب کہ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پہلے واقعے میں لندن برج کے علاقے میں ایک وین نے راہ گیروں کو کچل دیا اور دوسرے میں بورو مارکیٹ میں لوگوں پر چاقو کے وار کیے گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی