بھارت کیخلاف فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیاگیا

بھارت کیخلاف فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیاگیا

برمنگھم(افضل افتخار)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی بجائے شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا پاکستان ٹیم میں محمد حفیظ، شعیب ملک، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، وہاب ریاض اور حسن علی شامل تھے۔بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شکھر دھون، یوراج سنگھ، مہیندر سنگھ دھونی، کیدار یادیو، ہردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، بھونیشور کمار، امیش یادو اور جسپریت بمرا شامل تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی