جارج سمپاؤلی ارجنٹائن کی نیشنل فٹ بال ٹیم کے کوچ مقرر

جارج سمپاؤلی ارجنٹائن کی نیشنل فٹ بال ٹیم کے کوچ مقرر
 جارج سمپاؤلی ارجنٹائن کی نیشنل فٹ بال ٹیم کے کوچ مقرر

  


بیونس آئرس(یو این پی) جارج سمپاؤلی کو باضابطہ طور پر ارجنٹائن کی نیشنل فٹ بال ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا گیا۔ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کلاڈیو تاپیا نے انہیں ایک تقریب کے دوران ٹیم کی جرسی پیش کی۔ ان کا پہلا امتحان 9 جون کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر برازیل کے خلاف دوستانہ میچ میں ہوگا۔ نئی ذمہ داری سنبھالنے سے قبل انہیں انگلش کلب سیویلا سے ریلیز کرنے کیلئے زر تلافی اور معاہدے سے متعلق دیگر معاملات نمٹائے گئے۔ جارج سمپاؤلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی