لنکن کپتان اپل تھرنگا سلو اوور ریٹ کی بناء پر 2 میچز کیلئے معطل

لنکن کپتان اپل تھرنگا سلو اوور ریٹ کی بناء پر 2 میچز کیلئے معطل
 لنکن کپتان اپل تھرنگا سلو اوور ریٹ کی بناء پر 2 میچز کیلئے معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوول(اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان اپل تھرنگا کو سلو اوور ریٹ کی بناء پر دو میچز کیلئے معطلی کا سامنا کرنا پڑا، پابندی کے باعث تھرنگا پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ سری لنکا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں چار گھنوں سے زائد وقت میں اننگز مکمل کرائی۔ اتوار کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پروٹیز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناء پر سری لنکن کپتان اور کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کر دیئے گئے، میچ ریفری ڈیوڈ بون نے کہا کہ آئی لینڈرز نے چار گھنٹوں سے زائد وقت میں اوورز مکمل کرائے اور اس نے مقررہ وقت سے چار اوور شارٹ کئے جس کی وجہ سے قائم مقام کپتان اپل تھرنگا کو دو میچز کیلئے معطل کر دیا گیا جبکہ دوسرے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 60، 60 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں سری لنکا کو پروٹیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔