فرنچ اوپن ،ثانیہ مرزا کا فاتحانہ آغاز، کوارٹر فائنل میں رسائی

فرنچ اوپن ،ثانیہ مرزا کا فاتحانہ آغاز، کوارٹر فائنل میں رسائی

پیرس (اے این این)ٹینس اسٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ثانیہ مرزا اور ایون ڈوڈگ نے پہلے راؤنڈ میں کروشین جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پہلے راونڈ میچ میں ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ماٹ پاوک اور دریجا جیورک پر مشتمل کروشین جوڑی کو 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...