چین ، سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے 14آئی پی او درخواستیں مسترد کردیں

چین ، سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے 14آئی پی او درخواستیں مسترد کردیں

بیجنگ (آئی این پی )چین کے سکیورٹیز مارکیٹ ریگولیٹر ز نے ابتدائی عوامی پیشکشوں (آئی پی او )کی مختلف کمپنیوں کی طر ف سے دائر کی گئی درخواستیں مسترد کر دی ہیں جس کا مقصد رجسٹرڈ کی گئی کمپنیوں کے معیار کو بہتر بنانا اور انفرادی سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ، چین کے سکیورٹی ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی ) نے مئی میں 64کمپنیوں کی آئی پی درخواستوں کا جائزہ لیا اور ان میں سے نو کی منظوری مسترد کر دی جو کل درخواستوں کا چودہ فیصد تھی ، اپریل میں مسترد کی گئی درخواستوں کی شرح بارہ فیصد تھی جبکہ سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مسترد کی گئی درخواستوں کی شرح 11.6فیصد تھی۔

، ان درخواستوں کو مسترد کئے جانے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ پائیدار منافع حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی تھی اور انہوں نے بعض کاروباری اطلاعات افشا کر دی تھی ،نئے آئی پی او نظام کے تحت نئے حصص کی منظوری سی ایس آر سی کی منظوری سے وابستہ ہے،مسترد کی گئی کمپنیوں میں سے چار 1.5بلین یوآن (220ملین امریکی ڈالر ) سے زیادہ سرمایہ جمع کرنے میں ناکام ہو گئی تھی ، یہ سرمایہ ان سات آئی پی او ز کے سرمائے 2.3ارب یوآن سے بہت کم تھا ۔

خبرنمبر11۔۔۔۔۔۔ 04جون 2017ء۔۔۔۔۔۔

مزید : کامرس