خیبر پختونخوا اور فاٹا میں زرعی شعبے کے فروغ کیلئے مربوط اقدامات شروع

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں زرعی شعبے کے فروغ کیلئے مربوط اقدامات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آئی این پی ) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں زرعی شعبے کے فروغ کیلئے مربوط اقدامات شروع کر دیئے ،جنوبی و شمالی وزیرستان ایجنسیوں، ٹانک اور لکی مروت میں چالیس کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے چار زرعی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔۔سرکاری ریڈیو کے مطابق وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور فاٹا میں زرعی شعبے کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے،جنوبی و شمالی وزیرستان ایجنسیوں، ٹانک اور لکی مروت کے اضلاع میں چالیس کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے چار زرعی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیق پر مبنی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایرڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ایرڈ زون ریسرچ سنٹر کا درجہ دیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -