تاجرتنظیم اور پشاور اورکسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کاکراچی کے درمیان چلنے والی ایکسپورٹ کارگو ٹرین کو دوبارہ چلانے کا مطالبہ
اسلام آباد (اے پی پی) پاک افغان جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی اے جے سی سی آئی) کے سینٹر نائب صدر اور آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (اے پی سی اے اے) کے نائب صدر ضیاء الحق سرحدی نے خیبر پختوتخواہ کی صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور اورکراچی کے درمیان چلنے والی ایکسپورٹ کارگو ٹرین کو دوبارہ چلایا جائے جس خیبر پختوتخواہ کی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سستی کارگو ٹرین سروس سے کے پی کے سے معدنیات، قیمتی پتھروں، دستکاریوں، شہد، فرنیچر، ماچس اور ہربل مصنوعات سمیت کئی مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور تا کراچی مال بردار گاڑیوں کی بحالی اور نئی گاڑیوں کے چلانے سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جس سے قومی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔