رواں سیزن میں آم کی برآمدات شروع

رواں سیزن میں آم کی برآمدات شروع

اسلام آباد (اے پی پی) رواں سیزن میں برطانیہ، مسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو آم کی برآمدا ت کا آغاز ہو چکا ہے اور 20 مئی 2017ء سے شروع ہونے والے برآمدی سیزن میں 21 ہزار کلو گرام آم برآمد کئے جا چکے ہیں۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل، ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس (پی وی ایف اے) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سیزن کیلئے آم کا برآمدی ہدف ایک لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ گزشتہ سیزن کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا تھا جس سے 68 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا۔ رواں سیزن میں بعض ناموافق موسمی حالات کے باعث آم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے تاہم برآمدی ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

zuh/mnm/rmq 1052

مزید : کامرس