راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
 راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

  


ممبئی(اے این این) بالی ووڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔راکھی ساونت کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراں میں ہوتا ہے جو بنا سوچے سمجھے کچھ بھی کہہ دیتی ہیں اور گزشتہ برس انہوں نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران رامائن کے مصنف والمکی کا موازنہ بھارتی گلوکار ملکھا سنگھ سے کیا تھا جب کہ راکھی نے والمکی کے خلاف توہین آمیز الفاظ بھی استعمال کیے تھے جس پر بھارتی شہر لدھیانہ کی عوام نے اداکارہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔معاملہ اس قدر طول پکڑ گیا کہ گزشتہ روز لدھیانہ کی ہائی کورٹ کو راکھی ساونت کے خلاف والمکی کمیونٹی کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنا پڑے۔دوسری جانب راکھی ساونت نے اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا بلکہ وہ اپنے دوست ملکا سنگھ کے اندر آنے والی مثبت تبدیلی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے والمکی کمیونٹی سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ وہ بالکل بے قصور ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب راکھی ساونت کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں بلکہ اس سے قبل 9 مارچ کو بھی عدالت نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : کلچر