مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر دل برداشتہ بھارتی فوجی جوان ،انڈین آرمی چیف نے نوجوان خواتین کو محاذ جنگ پر بھیجنے کا اعلان کر دیا

مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر دل برداشتہ بھارتی فوجی جوان ،انڈین آرمی ...
مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر دل برداشتہ بھارتی فوجی جوان ،انڈین آرمی چیف نے نوجوان خواتین کو محاذ جنگ پر بھیجنے کا اعلان کر دیا

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بزدل قابض فوج کے جوانوں کی خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پوری مودی سرکار اور ہندوستانی فوج کو دل برداشتہ کیا ہوا ہے ،بھارتی فوجی کمانڈ اپنے جوانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کو ختم کرنے کے لئے نت نئے طریقوں پر غور کر رہی ہے ،ایسے میں انڈین آرمی چیف نے اپنے فوجی جوانوں کو محاذوں پر ’’ڈٹے ‘‘ رہنے کے لئے ’’دل فریب لالچ ‘‘ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے محاذ پر مردوں کے ساتھ  نوجوان خواتین بھی اب شانہ بہ شانہ  نظر آئیں گی۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’زی نیوز‘‘ کے مطابق بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ محاذ جنگ میں بھارتی فوج نوجوان عورتوں کی تعیناتی کی اجازت دینے کے عمل پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور اس معاملے کو مودی سرکار کے سامنے بھی اٹھایا گیا ہے،میں نوجوان خواتین کو اپنے فوجی جوانوں کے ہمراہ تیزی سے آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہوں ،اس لئے محاذ جنگ میں خواتین کی تعیناتیوں کا عمل جلد شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان خواتین کو پہلے ملٹری پولیس میں بھرتی کیا جائے گااور بعد میں مکمل ٹریننگ دے کر محاذ جنگ پر بھیجا جائے گا ۔ واضح رہے کہ بھارتی فوجی سربراہ کی اس ’’خواہش ‘‘ پر زی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فوج میں مردوں کا غلبہ ہے اور دنیا کے صرف چند ملک ایسے ہیں جو جنگ کے محاذوں پر نوجوان عورتوں کو تعینات کرتے ہیں، اس سے قبل ہندوستانی فوج میں خواتین جوانوں کی تعیناتی طبی، قانون، تعلیم، سگنل اور انجینئرنگ یونٹ میں ہوتی ہے،اب تک خواتین جوانوں کو جنگ کے محاذ سے دور رکھا جاتا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی