فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘کی تمام تیاریاں مکمل،14جولائی کو ریلیز ہوگی

فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘کی تمام تیاریاں مکمل،14جولائی کو ریلیز ہوگی

لاہور (فلم رپورٹر) فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘کی تما م تر تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، فلم ملک گیر سطح پر 14جولائی 2017کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔ اس بات کا اعلان فلم کے ڈائریکٹر نادر شاہ نے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا، نادر شاہ کا کہناتھا کہ ہم پاکستانی شائقین کو روائتی فلمی کہانیوں سے کچھ مختلف دکھانا چاہتے ہیں، سپر ہیرو فلموں کی کہانیاں نئے زمانے کی کہانیوں کے برابر ہیں، اور پراجیکٹ غازی جیسی فلم جدید کہانیوں کا ذریعہ ہوسکتی ہیں، فلم سے متعلق نادر شاہ کا کہنا تھا کہ فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘ پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فیچر فلم ہے جس میں شہریار منور، ہمایو ں سعید ، سائرہ شہروز ، طلعت حسین، عامر قریشی، نصرت ہدایت اللہ اور عدنان جعفر نے اداکاری کی جوہر دکھائے ہیں، امید ہے کہ فلم کے سنسنی سے پھرپورمناظر اوراور ہالی ووڈ کی طرز کے ایکشن شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیں گے۔ فلم میں ولن کا کردار عدنان جعفر نے ادا کیا ہے، جوسوشل میڈیا پر پہلے ہی شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلم پراجیکٹ غازی کے پروڈیوسر اور کو رائٹرسیدمحمد علی رضا کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں زیادہ تر فلمیں بالی ووڈ سے متاثر ہوکر بنائیں جاتیں رہیں ہیں، جبکہ ہم نے پراجیکٹ غازی کو ان سب نظریات سے ہٹ کر اپنے ناظرین کو کچھ مختلف پیش کرنے کی کوشش کی ہے،جس میں پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو بروئے کار لایا گیاہے، ہم نے اپنے شائقین کو ہالی ووڈ سے قریب پاکستانی میڈ فلم دینے کی کوشش کی ہے، اور امید کرتے ہیں کہ شائقین ہماری اس کاوش کو ضرور پسند فرمائیں گے۔

مزید : کلچر