ڈراموں کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے،شیریں چوہدری

ڈراموں کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے،شیریں چوہدری
ڈراموں کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے،شیریں چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر) ماڈل و اداکار ہ شیریں چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کے ذریعے معاشرے کے بڑھتے ہوئے مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے پاکستانی معاشرے کو اصلاح کی جتنی ضرورت آج ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی۔ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو میں شیریں چوہدری نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا معیار دنیا کے تمام ممالک سے بہتر ہے اور آج بھی پنجابی اور اردو ٹی وی ڈرامے شائقین بے حد پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹی وی ڈراموں کے ذریعے جتنے زیادہ مسائل اجاگر کریں گے اتنا زیادہ معاشرے کیلئے بہتر ہو گا۔

مزید :

کلچر -