اسٹار آریانا گرانڈی کی مانچسٹر حملے میں زخمی مداحوں کی عیادت

اسٹار آریانا گرانڈی کی مانچسٹر حملے میں زخمی مداحوں کی عیادت

مانچسٹر(اے این این)راک سٹار آریانا گرانڈی نے مانچسٹر میں زخمی ہونے والے مداحوں کی رائل مانچسٹر چلڈرن ہسپتال میں اچانک عیادت کی۔ وہ بینیفٹ کنسٹرٹ سے ایک روز قبل اپنے ننھے زخمی مداحوں کی طبیعت کا پوچھنے کے لئے گئیں۔ گرانڈی گزشتہ روز جمعہ کو واپس برطانیہ آئی ہیں جسٹس ہیر، کیٹی پیری کولڈ پلے، ملی سائرس اور ٹیک ویٹ بھی اس کنسرٹ میں ہوں گے۔ اس کنسٹرٹ کا مقصد مانچسٹر حملے میں ہلاک شدگان و زخمیوں اور ان کی فیلمیز کے لئے فنڈز جمع کرنا ہے۔ ہیری سن کی بیٹی مانچسٹر حملے میں زخمی ہوئی تھی اس کی ریڑھ کی ہڈی میں زخم آئے تھے۔ ہیری سن کا کہنا ہیکہ میری بیٹی للی کا دل بلیوں اچھل رہا ہے اور وہ خود کو آسمان پر محسوس کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وارڈ کے آخری کمرے میں تھے اور جب گرانڈی آئی تو للی بہت خوش ہو رہی تھی۔

ہیری سن اور ان کی بیٹی22مئی کو مانچسٹر ایرینا کے کنسرٹ میں موجود تھے۔ان کا کہنا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو میں نے اپنی بیٹی کو رگبی بال کی طرح دبوچا اور بھاگ کھڑا ہوا۔ للی اب روبصحت ہے اور جلد ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائے گی۔ وہ بھی اتوار کے کنسٹرٹ میں جانے کے لئے تیار ہے۔ گرانڈی نے ہسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کی جس پر وہ حیران اور خوش ہوئے۔14 سالہ ایوی ملز نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں گرانڈی سے مل رہی ہوں۔ سٹار نے اس دورے میں نرسز اور سٹاف سے بھی ملاقات کی۔ایوی ملز سے ملکہ برطانیہ نے بھی25مئی کو دورے میں ملاقات کی تھی۔

مزید : کلچر


loading...