روزانہ دہی کھانے کا ایک ایسا فائدہ سامنے آ گیاکہ جان کر آپ یہ عادت فوری طور پر اپنا لیں گے

روزانہ دہی کھانے کا ایک ایسا فائدہ سامنے آ گیاکہ جان کر آپ یہ عادت فوری طور ...
روزانہ دہی کھانے کا ایک ایسا فائدہ سامنے آ گیاکہ جان کر آپ یہ عادت فوری طور پر اپنا لیں گے

  


میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جو زندگی کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اکثر لوگ اب تک اسے باقاعدہ مرض تسلیم کرنے سے ہی انکاری ہیں۔ ڈپریشن کا علاج مرض کی سنگینی کے تناسب بہت طویل اور مہنگا ہو سکتا ہے، مگر اب سائنسدانوں نے اس سے نجات کا ایک انتہائی آسان اور سستا طریقہ بتا دیا ہے۔سپین کے سائنسدانوں نے اپنی اس نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”روزانہ چکنائی والے دہی کا ایک کپ کھانے سے ڈپریشن کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔“یہاں یہ یاد رہے کہ بغیر چکنائی کے دہی ڈپریشن کے خاتمے میں اس قدر موثر ثابت نہیں ہوتی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سپین میں سائنسدانوں نے 14ہزار 539مردوخواتین سے ان کی غذائی عادات اور ڈپریشن کی صورتحال کے متعلق سوالات کیے گئے۔ اس کے بعد سائنسدانوں نے 10سال تک ان افراد کو زیرنگرانی رکھا اور پھر دوبارہ ان پر تحقیق کی۔ اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو لوگ چکنائی کے ساتھ دہی کا ایک کپ روزانہ استعمال کرتے ہیں وہ ڈپریشن سے محفوظ رہتے ہیں۔ تاہم ماہرین دہی اور ڈپریشن کے خاتمے کے مابین تعلق کو دریافت نہیں کر سکے مگر ان کے خیال میں انسان کی مقعد میں ایسے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو اس کے مزاج کو متاثر کرتے ہیں اور یہی ڈپریشن کا سبب بھی بنتے ہیں۔چکنائی والا دہی کھانے سے ان کے مضراثرات زائل ہو جاتے ہیں جس سے آدمی کو اس مرض سے نجات مل جاتی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت