ملک کا سارا سسٹم خراب ہے ، حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے:میئر کراچی وسیم اختر

ملک کا سارا سسٹم خراب ہے ، حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے:میئر کراچی وسیم اختر
ملک کا سارا سسٹم خراب ہے ، حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے:میئر کراچی وسیم اختر

  


کراچی (این این آئی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ دھوپ گرمی سے کچھ فرق نہیں پڑتا، حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، ملک کا سارا سسٹم خراب ہے اسے تو بھگتنا ہوگا۔

بعض عدالتی فیصلوں سے پاکستان اور جمہوریت کو نقصان پہنچا ، ملک میں قبل از وقت انتخابات کاامکان نہیں ہے: احسن اقبال

تفصیلا ت کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی وسیم اختر کاکہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ نے سب کچھ بھلا دیا ہے، ابھی لاہور اور پنڈی گیا تھا، دیکھ کر خوشی ہوئی کہ یہ شہر اتنی ترقی کر رہے ہیں لیکن جب اپنے شہر میں آیا تو بہت افسوس ہوا۔ جگہ جگہ کچرا جمع ہے۔ ہمارے ملک کا سارا سسٹم خراب ہے اسے تو بھگتنا ہوگا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں۔ اس نظام کو درست نہیں کر سکے ہم مانتے ہیں۔

مزید : کراچی