پنجاب بھر میں ہینڈ پمپ لگانے کا منصوبہ 30کروڑ لاگت آئیگی

پنجاب بھر میں ہینڈ پمپ لگانے کا منصوبہ 30کروڑ لاگت آئیگی

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں مقامی حکومتوں کے لئے 361 جبکہ سروس ڈلیوری اخراجات کے لئے 228ارب 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل کا 44فیصد مقامی حکومتوں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ تعلیم ، صحت، واٹرسپلائی، سینیٹیشن، وومن ڈویلپمنٹ اور سوشل ویلفیئر سیکٹر کے لئے 201 ارب 63 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر سوشل سیکٹر کے لئے آئندہ مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کا 32 فیصد مختص کیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے دستی نلکے لگانے کا پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ اپنا روزگار سکیم کے تحت 50ہزار بیروزگار نوجوانوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لئے 35ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ پسماندہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ریجنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ایک ارب 16کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔پاکستانی معیشت کا حجم 300 ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 5.28فیصد ہے جبکہ فی کس آمدن 1531ڈالر سے بڑھ کر 1629ڈالر ہو چکی ہے۔پنجاب میں ایجوکیشن انیشیٹومینجمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کے لئے 7 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے لئے آئندہ مالی سال میں 5 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1