دفاع ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علماء کرام

دفاع ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علماء کرام

لاہور( سٹی رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے اس کی عظیم عمارت جس بنیاد پر قائم ہے وہ عقیدہ ختم نبوت ہے ۔ ختم نبوت کے دفاع کے لیے کسی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے آئین پاکستان میں قادیانیت کے بارے میں دفعات کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا قادیانی پاکستان میں مختلف ہتھکنڈوں سے ملت اسلامیہ میں رخنہ ڈالنے کی ناپاک کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ختم نبوت کا انکار دین اسلام کا انکار ہے ۔قادیانی کبھی بھی ملک و ملت کا وفادار نہیں ہو سکتے قیامت تک ہم جذبہ ایمانی سے قادیانیوں کا تعاقب کرتے رہیں گے ، قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔ قادیانیت کے خلاف کام کرنا ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ ختم نبوت کیلئے کام کرنا دور حاضر کا جہاد اکبر ہے۔ جو شخص عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے خلاف کام کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے جامع مسجدعزیزرشید،جامع مسجد نور گلشن راوی لاہور میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت مسلمانوں کا سپریم لاء ہے اسے نافذ کیا جائے۔ ختم نبوت کا مسئلہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے اوریہ مسئلہ ہردور میں مسلمانوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے ،جب بھی اسلام دشمن عناصر نے اس اہم عقیدہ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی عاشقان مصطفی ﷺ نے اسکا دفاع کیا۔اس موقع پر مولانا حافظ حبیب الرحمن ضیاء،مولانا قاری عمرحیات،قاری جعفرحیات ،حافظ ظفراللہ سندھی سمیت کئی علماء کرام اور بڑی تعداد میں کارکنان ختم نبوت موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1