پنجاب بجٹ میں تعلیم اور صحت کو انتہائی اہمیت دی گئی

پنجاب بجٹ میں تعلیم اور صحت کو انتہائی اہمیت دی گئی

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب بجٹ میں تعلیم اور صحت کو انتہائی اہمیت دی گئی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم انسا ن کی بنیادی ضرورتیں ہیں ، حکومت پنجاب نے صحت اور تعلیم کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کے لئے بجٹ میں بڑی رقم رکھی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کے لئے آئندہ بجٹ میں 44 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 50 نئے ڈگری کالجز ‘ ٹیچرز اکیڈمی اور 3نئی یونیورسٹیز کی عمارتوں کی تعمیر سمیت ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 16ارب روپے سے زائد کے فنڈز مہیا ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1