ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا ہی حصہ ہے

ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا ہی حصہ ہے

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کا منصوبہ ہے او رسی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کاحصہ ہے۔سی پیک کے تحت پاکستان میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے توانائی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔36ارب ڈالر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 40فیصد زائد ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ،بلاشبہ چین کی یہ تاریخ ساز سرمایہ کاری چینی قیادت کا وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپو راعتماد کا اظہار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1