ایجبسٹن کرکٹ گراونڈمیں پاک بھارت میچ کے دوران زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے میچ دیکھنے کانیاریکارڈبن گیا

ایجبسٹن کرکٹ گراونڈمیں پاک بھارت میچ کے دوران زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے ...
ایجبسٹن کرکٹ گراونڈمیں پاک بھارت میچ کے دوران زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے میچ دیکھنے کانیاریکارڈبن گیا

  


برمنگھم(افضل افتخار) ایجبسٹن کرکٹ گرائونڈمیں پاک بھارت میچ کے دوران زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کے میچ دیکھنے کانیاریکارڈبن گیا۔بتایاگیاہے کہ پاکستان اوربھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے جانیوالے میچ میں چوبیس ہزارایک سوچھپن شائقین کرکٹ نے گرائونڈکے اندربیٹھ کرمیچ دیکھاجبکہ کروڑوںافرادنے ٹی وی اورویب سائٹس پریہ میچ براہ راست دیکھا۔میچ کے دوران سٹیڈیم کے باہربھی بڑی تعدادمیں تماشائی موجودرہے جن میں پاکستان اوربھارت کے مردوخواتین اوربچے شامل تھے یہ میچ دیکھنے کے لئے برطانیہ دیگرشہروں سمیت یورپی ممالک سے کرکٹ شائقین گرائونڈمیں موجودتھے۔تماشائیوں کاکہناہے کہ انہیں اس میچ کے ٹکٹ کے حصول کے لئے بڑی تک ود کرناپڑی۔

مزید : کھیل