شہر میں کرکٹ کے نام پر کروڑوں روپے کا جوا

شہر میں کرکٹ کے نام پر کروڑوں روپے کا جوا

لاہور( خبرنگار) شہربھر میں کر کٹ میچ پر جوا کھیلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ جواریوں کی گر فتاری کے احکا مات کو پولیس اہلکاروں نے ہوا میں اڑا دیا۔ متعدد بکیوں نے پوش علاقوں میں کرائے پر مکا ن لے لئے جہاں آن لائن جوا زور شور سے جاری رہتا ہے۔ذرائع کے مطا بق انگلینڈ میں جاری کرکٹ کی چمپین ٹرافی کے میچوں میں پیشہ ور جواریوں نے مختلف علاقوں میں کرائے پرگھر حاصل کر لئے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران اورسیاسی لوگوں کے ساتھ گٹھ جوڑکے باعث جوا مافیا اتنا طاقتور ہو چکا ہے کہ من پسند پولیس افسران کواپنے اپنے علاقوں میں تعینات کروا لیتا ہے۔مقامیپولیس بڑے بکیوں کے خلاف کارروائی کے بجائے چھوٹے بکیوں کو پکڑ کر خانہ پوری کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ہونے والے اکثر جواریوں کو سی آئی اے کے ایک انسپکٹر لاڈا گجر کی سرپرستی حاصل ہے۔

مزید : علاقائی