کوٹ لکھپت جیل میں اسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ اوروارڈر میں جھگڑا

کوٹ لکھپت جیل میں اسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ اوروارڈر میں جھگڑا

لاہور(خبرنگار )کوٹ لکھپت جیل میں اسٹنٹ سپر نٹنڈنٹ اور اہلکاروں میں اچانک جھگڑا ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ایک اہلکارکو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز افطاری سے قبل ڈیو ٹی کے دوران اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سبطین ورک نے فیصل میو وارڈر سے کسی بات پر جھگڑا شروع کر دیا جس پر قیدیوں اور حوالاتیوں نے وارڈر کی جان بچا ئی۔سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر نے کارروائی کر تے ہوئے وارڈر کو شواکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔وارڈر فیصل میو نے بتا یا کہ تمام قیدی اور حوالاتی گواہ ہیں۔ میرا کوئی قصور نہ ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اعجاز اصغر نے بتایا کہ وہ معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں قصور وار کو سزا ملے گی۔

مزید : علاقائی