کاہنہ،ویران علاقے سے تشدد زدہ نعش برآمد

کاہنہ،ویران علاقے سے تشدد زدہ نعش برآمد

لاہور(خبر نگار) کاہنہ کے علاقے سے 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے گلا دبا کر قتل کرکے نعش یہاں پھینک دی ہے پولیس نے نعش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کرو ادی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے پرانا کاہنہ میں ویرانے میں ملی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم افراد نے گلا دبا کر قتل کرکے نعش کو ویرانے میں پھینک دیا ہے۔

مزید : علاقائی