نالہ ڈیک سے جواں سالہ خاتون کی نعش برآمد،خودکشی کاشبہ

نالہ ڈیک سے جواں سالہ خاتون کی نعش برآمد،خودکشی کاشبہ

سیدوالا (نامہ نگار) سیدوالا نالہ ڈیک سے جواں سالہ نامعلوم عور ت کی نعش ملی ہے تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں ٹھٹھہ نہال کے قریب نالہ ڈیک کے پانی میں تیرتی ہوئی ایک نعش دیکھ کر دیہاتیوں نے پولیس کو اطلاع دی مقامی پولیس کے مطابق لاش,25 24سالہ نامعلوم عورت کی ہے اور 4,5روز پرانی معلوم ہوتی ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ننکانہ صاحب بھجوادی ہے۔

مزید : علاقائی