ٹھوکر نیاز بیگ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3 نوجوان شدیدزخمی

ٹھوکر نیاز بیگ،ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3 نوجوان شدیدزخمی

لاہور(خبرنگار)ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث تین نوجوان شدیدزخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے بتایاگیا ہے کہ ملتان روڈ پر گزشتہ روز تیزرفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سوار تین نوجوان قدیر علی وغیرہ کو ٹکر ماردی جس کے باعث تینوں موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...