نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

فاروق آباد ( نامہ نگار +نمائندہ خصوصی ) تین لاکھ روپے بنک میں جمع کروانے کیلئے جانے والا نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھانہ صدر فاروق آباد میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کینال کالونی روڈ کا رہائشی زمیندار رانا عامر فراز ولد رانا منظور احمد اپنے زرعی فارم ہاؤس سے ٹماٹروں کی فصل فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم 3لاکھ روپے لیکر بنک میں جمع کروانے کیلئے آرہا تھا کہ گاؤں باباکئیر والاکے قریب پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک نوجوان عامر فراز کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔

مزید : علاقائی


loading...