آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچ : بھارت کی پاکستان کو 124رنز سے شکست

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچ : بھارت کی پاکستان کو 124رنز سے شکست

برمنگھم(افضل افتخار)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو124رنزسے شکست دیدی،پاکستان کیلئے بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے باعث دومرتبہ ٹارگٹ تبدیل کرناپڑا، پہلے پاکستان کو48اوورز میں324رنزہدف ملاتاہم پاکستانی اننگزکے دوران بارش ہونے پریہ ہدف تبدیل کرکے41اوورزمیں289رنزکردیاگیالیکن یہ ہدف بھی پہاڑ ثابت ہوا اور تعاقب میں پاکستان نے33.4اووروں میں8وکٹوں کے نقصان پر164رنزبنائے ۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے بااعتماد اننگز کا آغاز کیالیکن پانچویں اوورمیں بارش شروع ہوگئی تو کھیل روک دیاگیا، کھیل دوبارہ شروع ہواتوپاکستانی بلے بازوں نے محتاط اندازمیں کھیلناشروع کیاپاکستان کی پہلی وکٹ47رنزپرگری جب احمدشہزاد22گیندوں پر12رنزبناکربھونیشور کمارکی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔انکے بعدبابراعظم بیٹنگ کیلئے آئے، اور 8رنزبناکریادیوکی گیندپرجدیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔تیسری وکٹ 91رنزپرگری جب اظہرعلی 50رنزبناکرجدیجہ کی گیندپرپانڈیہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ 114رنزپرگری جب شعیب ملک 15ر نز بنا کر جدیجہ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔پانچویں وکٹ 131رنزپرگری جب محمدحفیظ33رنزبناکرجدیجہ کی گیندپرکمارکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ 135رنزپرگری جب عمادوسیم بغیرکوئی رن بنائے پانڈیہ کی گیندپرجدیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے, ساتویں وکٹ151رنزپرگری جب کپتان سرفرازاحمد15رنزبناکرپانڈیہ کی گیندپردھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کربھارت کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے48اووروں میں3وکٹوں کے نقصان پر319رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے اننگزکاآغازروہیت شرمااورشیکھردھاون نے کیاجبکہ پاکستان کی جانب سے پہلااوورمحمدعامرنے کروا یا جومیڈن رہاروہیت شرمااس اوورمیں کوئی رن نہ بناسکے۔بارش کے باعث دوبارمیچ روکاگیا۔بھارت نے اپنی اننگزکی نصف سنچر ی 10.4اووروں میں مکمل کی اوراسکاکوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔روہیت نے اپنی نصف سنچری 71گیندوں پرمکمل کی انہوں نے شاداب خان کی گیندپرچھکامارکراپنی نصف سنچری مکمل کی۔بھارت نے 19.3اووروں میں بغیرکسی نقصان پرسورنزمکمل کئے۔بھارت کی پہلی وکٹ 136رنزپرگری جب شاداب خان کی گیندپرشکھردھاون 68رنزبناکراظہرعلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اسکے بعدویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے۔دوسری وکٹ192رنزپرگری جب روہیت شرما91رنزبناکربابراعظم کی تھروپررن آؤٹ ہوئے۔کپتان ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 68 گیندوں پر 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔یوراج سنگھ جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 93 رنز بنائے۔ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ نے اننگز کے آخری اووروں میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔محمد عامر کے بعد وہاب ریاض بھی ٹانگ میں چوٹ تکلیف کے باعث اوور مکمل کیے بغیر ہی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ۔بارش کے باعث دوباربھارتی بیٹنگ کے دوران دوبارمیچ روکاگیااور48اووروں تک محدودکردیاگیا۔بھارت کی تیسری وکٹ 285رنزپرگری جب یوراج سنگھ 53رنزبناکرحسن علی کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوئے۔اختتامی اوورز میں پاکستانی باؤلنگ لائن بے یارو مددگار نظر آئی اور بھارتی ٹیم نے آخری چار اوورز میں 72 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے حسن علی اورشاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ہی ٹیموں کا پہلا میچ تھا۔اس میچ سے قبل پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری میچوں میں سے 4میچ پاکستان نے جیتے اور6میچ بھارت نے جیتے۔

پاکستان شکست

مزید : صفحہ اول