اٹلی، میچ دیکھنے کے دوران دھماکے کی افواہ، بھگدڑ سے 1500افراد زخمی

اٹلی، میچ دیکھنے کے دوران دھماکے کی افواہ، بھگدڑ سے 1500افراد زخمی

روم(صباح نیوز) اٹلی میں چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے دوران دہشت گرد حملوں کی افواہ پھیل گئی جس کے باعث بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 1500سے زائد افراد زخمی ہوگئے ،7افراد کی حالت تشویشناک ہے ،انتظامیہ کی طرف سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، لندن میں ریال میڈرڈ اور جووینٹس کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلا گیا جبکہ میچ دیکھنے کیلئے اٹلی کے کئی شہروں میں بڑی بڑی اسکرینوں کا انتظام کیا گیا تھا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا، اٹلی کے ہی شہر ٹیورن میں بھی لائیو میچ دیکھنے کیلئے بڑی اسکرین کا انتظام کیا گیا تھا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے تاہم اسی دوران دھماکے کی آواز آئی جس سے گھبرا کر لوگ بھاگ کھڑے ہوئے اور بھگدڑ مچ گئی ۔ شہر کی انتظامیہ کے مطابق دہشت گرد حملوں کی خبر صرف افواہ تھی، لوگ دھماکے کی آواز کو دہشت گردوں کا حملہ سمجھ بیٹھے اور بھگڈرمچ گئی۔ دوسری جانب اطالوی میڈیا کا کہنا ہے دھماکا فائر کریکر پھٹنے سے ہوا جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اٹلی بھگدڑ

مزید : صفحہ اول


loading...