ملکی کرکٹ اسٹرکچر میں بہتری تک ایسی شکست ملتی رہے گی:عمران خان
اسلام آباد (آن لائن) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر دلی ا فسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک پاکستان کرکٹ کے اسٹرکچر میں بہتری نہیں آتی ایسی شکست ہوتی رہے گی۔ اتوار کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا بطور کھلاڑی جانتا ہوں کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے لیکن بغیر کسی مقابلے کے پاکستانی ٹیم کی بھارت سے عبرتناک شکست پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ جب تک پاکستان کرکٹ کے اسٹرکچر میں بہتری نہیں آتی اس طرح کی شکست قومی ٹیم کو ملتی رہے گی۔ پاکستان کے کرکٹ اسٹرکچر کی تعمیر نو ضروری ہے۔
عمران خان