پاک بھارت میچ:کشمیری شائقین کے آزادی کے فلک شگاف نعرے

پاک بھارت میچ:کشمیری شائقین کے آزادی کے فلک شگاف نعرے

برمنگھم (این این آئی)انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان چمپیئنز ٹرافی 2017 کے اہم میچ کے دوران کشمیری شائقین نے آزادی کے بلند شگاف نعرے لگائے۔برمنگھم اسٹیڈیم میں 24 ہزار سے زائد تماشائیوں کی گنجائش ہے جہا ں میچ کیلئے شائقین کئی گھنٹے پہلیاسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔تماشائیوں نے گراؤنڈ میں پہنچتے ہی ہلہ گلا شروع کردیا جہاں تماشائیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کے جھنڈے اپنے ساتھ لائے ہیں۔برمنگھم اسٹیڈیم میں خاص بات کشمیری شائقین کی ہے جو پاکستانی ٹیم کی حمایت کررہے تھے۔کشمیری شائقین نے گو انڈیا گو اور فری کشمیر کے نعرے لگائے جبکہ دل دل پاکستان گانا گاکر بھی جوش و خروش کو مزید بھڑکایا۔کشمیری شائقین نے گراؤنڈ میں داخل ہونے سے قبل وادی میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کی بھرپور کوشش کی۔دوسری جانب کئی شائقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے حوالے سے بھی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

کشمیری ، میچ ، نعرے

مزید : صفحہ اول