مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے،بلاول بھٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی انسانیت پر حملہ ہے،بلاول بھٹو

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کو انسانیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے بھارتی مسلح افواج کے ہاتھوں جاری کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی کشمیری عوام پر بربریت مسلط کی گئی ہے اورحق خوداردیت مانگنے پر کشمیریوں کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو تنہااور بے یار و مددگار نہ سمجھا جائے کیونکہ پاکستانی عوام اور پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر بے رحمی سے قتل کر ہی ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے اور اسے بند کرائے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول