حکمران احتساب کے نام پر سازشوں میں مصروف ہیں
لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اداروں سے ٹکراؤ کر کے سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگرانکی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قطری اور سازشیں حکمرانوں کو احتساب سے بچا نہیں سکتیں بلکہ حکمرانوں کو چاہیے وہ بونگیاں مارنے کی بجائے احتساب کا سامنا کر یں اور اگر ان کا دامن صاف ہے تو اپنی بے گناہی ثابت کر یں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے اب چور مچائے شور کی پالیسی پر چل کر قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ ہم کر پشن کے خلاف اپوزیشن پار لیمنٹ کے فورم پر متحد ہیں اور پار لیمنٹ سے باہر بھی اپوزیشن متحد ہوسکتی ہے کیونکہ شر یف فیملی کا آج تک کبھی شفاف احتساب نہیں ہوسکا اور آج احتساب کے نام پر بھی حکمرانوں کی سازش نظر آتی ہے۔